پاکستان

جنرل فیض حمید کی صدر عارف علوی سے الوداعی ملاقات

نومبر 17, 2021

جنرل فیض حمید کی صدر عارف علوی سے الوداعی ملاقات

پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید نے ملک کے صدر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے ملاقات بدھ کو یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔

خیال رہے کہ اس دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی ہو رہا تھا جس میں حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ اور انڈین جاسوس کلبھوشن جادیو کے لیے بل منظور کرائے۔

جنرل فیض حمید کے دور میں تحریک انصاف نے سنہ 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

حالیہ دنوں میں ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد کو آئی ایس آئی کا سربراہ لگانے پر وزیراعظم عمران خان اور ملک کی طاقتور فوجی اسٹیبلشمنٹ میں در پردہ کشیدگی دیکھی گئی جب فوج کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنے کے باوجود عمران خان نے تبادلے کا نوٹیفیکیشن کئی ہفتے بعد جاری کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے