اہم خبریں پاکستان

حکومتی معاہدے پر عمل، تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی رہا

نومبر 18, 2021 < 1 min

حکومتی معاہدے پر عمل، تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی رہا

Reading Time: < 1 minute

لاہور میں مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعد رضوی کو چھ ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا.

تحریکِ لبیک کو رواں برس 15 اپریل کو حکومتِ پنجاب کی سفارش پر کالعدم جماعت قرار دیا گیا تھا جس کے خلاف تنظیم کی جانب سے 29 اپریل کو وزارتِ داخلہ سے رجوع کیا گیا تھا تاہم وزارت کی جانب سے قائم کی گئی جائزہ کمیٹی اور پھر وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کو جائز قرار دیا تھا۔

گزشتہ ماہ جی ٹی روڈ پر احتجاج کے بعد حکومت نے تحریک لبیک سے معاہدہ کر کے تنظیم سے پابندی ہٹائی اور سینکڑوں کارکنوں کو رہا کیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے