عوامی مظاہرے، سوڈان کی فوج اقتدار چھوڑنے پر مجبور
Reading Time: < 1 minuteافریقی ملک سوڈان کی فوج نے اقتدار پر قبضے کے ایک ماہ بعد معزول وزیراعظم کو واپس لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں.
وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے معاہدے کے بعد دوبارہ اقتدار سنبھال لیا ہے.
اس دوران بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں نے سوڈان میں کاروبار زندگی کو معطل کر رکھا ہے۔
مظاہرین پر فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے گزشتہ ایک ماہ میں دس سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
قبل ازیں فوجی بغاوت کے ذریعے برطرف کی گئی حکومت کے ایک عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو تصدیق کی تھی کہ جرنیل مذاکرات اور معاہدے کر رہے ہیں جس کے بعد وزیراعظم اقتدار سنبھال لیں گے۔
Array