پنجاب پولیس نہ سدھری، تھانے میں تشدد کی ویڈیو وائرل
پنجاب پولیس نے ضلع قصور کے ایک تھانے میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک خاتون کانسٹیبل اور پولیس اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون دو خواتین کو زمین پر لٹا کر جوتوں سے تشدد کر رہی ہے۔
ویڈیو ٹوئٹر پر ایک صحافی اسراراحمد راجپوت نے شیئر کی، جس کے حوالے سے انہوں نے لکھا تھا کہ ’ساجدہ نامی خاتون ایک مقدمے میں شامل تفتیش خاتون پر تشدد کررہی ہیں اور ان کی ویڈیو ایک خاتون پولیس کانسٹیبل بنا رہی ہے۔‘
قصور: تھانہ صدر میں پرائیوٹ خاتون سے 302 اور395 کے مقدمات میں شامل تفتیش خواتین پر چھترول
قصور: سب انسپکٹر حیدر علی کے کمرہ میں زیر تفتیش مقدمات میں شریک عورتوں کو الٹا لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ pic.twitter.com/VQxaaBX0Ks
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) November 22, 2021
ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ’قصور میں ڈکیتی کی ملزمہ پر تشدد کرنے والی پرائیوٹ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث لیڈی کانسٹیبل سمیت تفتیشی افسر کو معطل کرکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘

