نسلہ اور تجوری ٹاورز نہ گرانے والے افسر جیل جائیں: چیف جسٹس
پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی کے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائیٹس نہ گرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو عدالت عظمیٰ کے سامنے کراچی کے کمشنر پیش ہوئے اور بتایا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے اُن کی گزارشات سنی جائیں تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرانے کی وجہ سے کمشنر کو جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سماعت کے دوران کمشنر کراچی کی رپورٹ پر عدالت نے سخت اظہار برہمی ظاہر ہے اور چیف جسٹس نے پوچھا کہ کتنی بلڈنگ گری ہے کتنا کام ہوا ہے ہمیں اس کا بتائیں، جھوٹ مت بولیں۔

