پاکستان

ثاقب نثار ہمت کریں، قوم کو پورا سچ بتانا ہوگا: مریم نواز

نومبر 24, 2021

ثاقب نثار ہمت کریں، قوم کو پورا سچ بتانا ہوگا: مریم نواز

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قوم کو سچ بتانا ہوگا۔

بدھ کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’جب ثاقب نثار کی آڈیو سامنے آئی تو ثاقب نثار کا پہلا موقف یہ تھا کہ یہ آواز ہی میری نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب یہ آڈیو آئی تو ثاقب نثار نے کہا کہ میں کوئی پاگل ہوں کہ میں کورٹ کچہری کے چکر لگاتا رہوں۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کو اس وقت تین دفعہ کا وزیراعظم کوئی پاگل تھے کہ وہ کورٹ اور چہری کے چکر لگاتے رہے۔‘

مریم نواز نے کہا ’ثاقب نثار صاحب کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آج یا کل سچ آپ کو قوم کو بتانا ہو گا۔ جرات کریں اور سامنے آئیں اور بتائیں کہ کس نے آپ کو مجبور کیا کہ آپ مریم نواز کو سزا دیں اور کس نے آپ کو کہا کہ عمران خان کو لانا ہے۔‘

مریم نواز سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے جو پانچ شواہد دیے کیا وہ عدالت بھی لے کرجائیں گی، مریم نواز نے کہا کہ ’میرے پاس شواہد موجود ہیں، میرے وکلا کی ٹیم ان کو دیکھ رہی ہے۔ پہلے تو میری معزز جج صاحبان سے اپیل ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں کیونکہ انگلیاں ان پر اٹھی ہیں۔‘

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف نواز شریف کا کیس نہیں ہے، یہ پوری قوم کا کیس ہے۔ کیونکہ اس سازش کے نتیجے میں جس شخص کو آپ نے مسند اقتدار پر بٹھایا، اس شخص نے 22 کروڑ عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں اس چینل کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے ثابت کر دیا کہ یہ آواز ثاقب نثار صاحب کی ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ یہ جملے مختلف تقریروں سے اٹھائے گئے ہیں۔‘

ن لیگ کی نائب صدر کے مطابق ’اصل جملہ کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے۔ ججمنٹس تو ادارے دیتے ہیں، چینل والے ان جملوں کو چھپا گئے ہیں ۔ وہ جملے ثاقب نثار کا اعتراف جرم ہیں۔ مجھے یہ بتائیے کہ نواز شریف اور مریم کو سزا دینے والے جملے ثاقب نثار صاحب نے کس تقریر میں کہے تھے۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’میں اس چینل سے گزارش کرتی ہوں کہ اگر ثاقب نثار نے ایسی کوئی تقریر کی اور اس جرم کا اعتراف کیا تو ہمیں بتائیں کہ انہوں نے یہ بات کہاں کی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’بات یہ ہے کہ سب سے پہلی گواہی جسٹس شوکت صدیقی نے دی۔ انہوں نے سنگین الزامات لگائے۔ وہ جج آج بھی موجود ہیں۔ انہیں عدالت بلائے۔ اس کے بعد ارشد ملک کی ویڈیو آئی۔ انہیں سچ بولنے کی پاداش میں ملازمت سے بر خاست کر دیا گیا۔ اور پھر گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کا بیان حلفی سامنے آیا کہ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کے گھر میں چائے پیتے ہوئے ایک جج صاحب کو فون کیا کہ مریم نواز کو الیکشن سے پہلے ضمانت نہیں دینی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے