پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سال کی بدترین کمی

دسمبر 2, 2021

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سال کی بدترین کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک کے ایس سی 100 انڈکس میں 2135 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ رواں سال کی ایک دن کی سب سے بڑی کمی ہے۔

گذشتہ روز کے مقابلے میں مارکیٹ میں 4.7 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مندی کی ایک وجہ بدھ کو جاری کیے گئے اعدادوشمار تھے جن میں بتایا گیا تھا کہ نومبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔

نومبر میں پاکستان کی درآمدات 7.84 ارب تک پہنچ گئیں جبکہ برآمدات 2.9 ارب ڈالر رہیں۔

جمعرات کو دوپہر کے ایس سی 100 انڈیکس 2000 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43,452 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا .

سوشل میڈیا صارفین سٹاک ایکسچیج میں شدید مندی پر تشویس کا اظہار کررہے ہیں اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’سٹاک ایکسچینج میں 2000 پوائنٹس کا گرنا سرمایہ کاروں کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

سندھ کے سابق گورنر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ایک ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ ’سٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس گرگئے، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار حالت تشویش میں شیئرز بیچ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ یا وزیراعظم کو لوگوں کو تسلی دینی چاہیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے