پنجاب میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا اعلان
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون اگلے چند روز میں منظور ہو جائے گا اور انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابی پر اتحادیوں سے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
’الیکشن کمیشن کو حکومت کی جانب سے جو مدد چاہیے ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔‘
فواد چوہدری نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم پر الیکشن مہنگے ہو جائیں گے۔
’الیکٹرانک ووٹنگ میشن کی بدولت لانگ ٹرم میں انتخابات سستے ہوں گے۔‘

