سندھ کے سپیکر سراج درانی سپریم کورٹ سے گرفتار
سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر کے عدالت آنے والے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے.
سپریم کورٹ نے سراج درانی کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی تھی اور نیب کے سامنے گرفتاری پیش کرنے کے لیے کہا گیا تھا.

