پاکستانی طالبان ہمارا حصہ نہیں، اپنے ملک میں امن کریں: افغان طالبان
افغانستان پر کنٹرول رکھنے والے طالبان نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) ان کی تحریک کا حصہ نہیں تھے اور ٹی ٹی پی پاکستان کی حکومت کے ساتھ امن قائم کرنے پر توجہ دے۔
پاکستانی طالبان اسلام آباد میں حکومت کا تختہ الٹنے اور 22 کروڑ سے زیادہ کی جنوبی ایشیائی قوم پر اپنی طرز کے اسلامی قانون کے ساتھ حکومت کرنے کے لیے برسوں سے لڑائی میں مصروف ہیں۔
اس گروپ نے حالیہ مہینوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی مہم تیز کردی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کو اسلامی امارات افغانستان کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

