انڈین اداکاروں کا سعودی عرب میں ڈانس، ہزاروں شائقین اُمڈ آئے
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انڈین فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے سٹیج پر ڈانس پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیا جس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین اُمڈ آئے۔

ریاض سیزن کے نامی سے جاری سعودی عرب کے ایک بڑے ایونٹ میں دنیا بھر سے ثقافتی طائفے شرکت کر رہے ہیں۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان دیگر درجنوں انڈین فلمی ستاروں کے ہمراہ پرفارم کرنے ریاض پہنچے تھے۔

سلمان خان کے گروپ میں اداکارہ شلپا شیٹی بھی شامل ہیں۔
لحظات الحماس عالية .. وفرحة الجمهور في #بوليفارد_بلس فوق الوصف 😎
مع النجم سلمان خان ونجوم DA-BANGG اللي بيصنعون ليلة ما تشبه أي ليلة 🕺🔥#موسم_الرياض pic.twitter.com/61wPfuEL9v— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) December 10, 2021
منتظمین کے مطابق لگ بھگ 80 ہزار شائقین بالی وڈ ستاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔

