متفرق خبریں

عرب و امریکی ماڈلز نے لبنان کے لیے دس لاکھ ڈالرز اکھٹے کر لیے

دسمبر 11, 2021 2 min

عرب و امریکی ماڈلز نے لبنان کے لیے دس لاکھ ڈالرز اکھٹے کر لیے

Reading Time: 2 minutes

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں کئی عرب اور بین الاقوامی شخصیات نے اپنی مقبولیت کے تحت خطے اور دنیا بھر میں سماجی فلاح و بہبود اور صحت کے منصوبوں کے لیے دس لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی رقم اکٹھی کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ابوظبی میں سنیچر کو گلوبل گفٹ گالا کے موقع پر مشہور شخصیات کی جانب سے امدادی رقم اکٹھی کی گئی۔

یہ رقم لبنانی ریڈ کراس، لبنانی فوج کی طبی سروس اور دنیا بھر میں گلوبل گفٹ فاؤنڈیشن کے پروگراموں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

تقریب میں ایوا لانگیریا، عراقی نژاد امریکی میک اپ آرٹسٹ ہدیٰ بیوٹی کی مالک ہدیٰ قطان اور میک اپ آرٹسٹ اور ماڈل مونا قطان، حجاب پہننے والی ماڈل حلیمہ عدن، جیسیکا قھواتی اور امریکی ماڈل اناستیشیا سمیت دیگر فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔
اداکارہ ایوا لانگیریا نے برطانوی فیشن ہاؤس ویویئن ویسٹ ووڈ کا خوبصورت گولڈ گاؤن پہنا تھا اور اس کے ساتھ انہوں نے لبنانی جیولر فواز غروسی کے زیورات پہنے تھے۔

ہدیٰ بیوٹی کی مالک ہدیٰ قطان بھی تقریب میں شریک تھیں۔ انہوں نے اس موقعے پر گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے شوہر کرسٹوفر گونسالو، بیٹی نور اور بہن مونا کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے