ویلکم ٹو نیا پاکستان، ’ملک دیوالیہ ہو چکا ہے‘
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے مطابق ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی کہہ رہے ہیں کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔
شبر زیدی کا کہنا تھاکہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم مگر یہ سب غلط ہے۔
Let’s not fool around that everything is working fine, Pakistan is already bankrupt; says Shabbar Zaidi who was till recently Chairman of FBR pic.twitter.com/HunF5UAyuZ
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 15, 2021
ان کا کہنا تھاکہ میری رائے کے مطابق اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔
اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں صارفین شیئر کر کے تبصرے کر رہے ہیں۔
یاسین چوہان نامی صارف نے شبر زیدی کی ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ ویلکم ٹو نیا پاکستان۔
خیال رہے کہ شبر زیدی وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر رہے۔