متفرق خبریں

وزیراعظم سے سوال کے لیے رپورٹرز لڑ پڑے

دسمبر 30, 2021 < 1 min

وزیراعظم سے سوال کے لیے رپورٹرز لڑ پڑے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا ٹاک کے دوران رپورٹرز سوال کرنے کے لیے آپس میں لڑ پڑے۔

وائرل ویڈیو میں ایک رپورٹر کی آواز آتی ہے جس میں وہ وزیراعظم سے پوچھ رہے کہ کیا وہ استعفیٰ دے کر نئے الیکشن کرائیں گے؟

اس دوران دیگر رپورٹرز کا بھی شور سنائی دیتا ہے اور کسی کا سوال عمران خان تک واضح طور پر نہیں پہنچ پاتا۔

وزیراعظم میڈیا ٹاک چھوڑ کر جاتے ہیں مگر رپورٹرز کی آپس میں تکرار جاری رہتی ہے۔

ایک رہورٹر کا جملہ سنائی دیتا ہے کہ جب سینیئر نے سوال کیا ہے تو دوسرے خاموش رہیں۔


یاد رہے کہ عمران خان کی میڈیا ٹیم نے تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد ٹی وی چینلز مالکان سے کہا تھا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کی رپورٹنگ صرف وہی نووارد رپورٹرز کریں گے جو اپوزیشن میں رہتے ہوئے پارٹی اور عمران خان کی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے