فوج سے ڈیل کام نہ آئی، عوامی احتجاج پر سوڈانی وزیراعظم مستعفی
Reading Time: < 1 minuteسوڈان میں اقتدار پر قابض فوجی جرنیلوں کے خلاف عوامی احتجاج کی لہر میں تین ماہ بعد بھی کمی نہ آ سکی اور فوج سے ڈیل کر کے عہدے پر بحال ہونے والے وزیراعظم عبداللہ حمدوک مستعفی ہو گئے ہیں۔
گزشتہ برس 25 اکتوبر کو سوڈان میں فوج نے سویلین حکومت کو تحلیل کر کے عبوری وزیر اعظم عبداللہ سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔
فوج نے ملک میں ایمرجنسی کا نافذ کرکے حکومت کو چلانے کےلیے ایک مشترکہ کونسل کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کی سربراہی جنرل عبدالفتح برہان کر رہے تھے۔
جنرل عبدالفتح برہان نے سویلین حکومت کو تحلیل کرنے کی وجہ میں ملک میں جاری سیاسی چپقلش بتائی تھی۔
عوامی مظاہروں اور بین الاقوامی دباؤ پر گزشتہ ماہ دسمبر میں فوج نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کر دیا تھا لیکن فوج مخالف احتجاج جاری رہا اور عبداللہ حمدوک بھی عوام کے غصے کا شکار ہوئے.
Array