اہم خبریں

عمران خان نے 98 لاکھ اور عثمان بزدار نے دو ہزار روپے ٹیکس دیا: ایف بی آر

جنوری 3, 2022 < 1 min

عمران خان نے 98 لاکھ اور عثمان بزدار نے دو ہزار روپے ٹیکس دیا: ایف بی آر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں ٹیکس اکھٹا کرنے والے محکمے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے عوامی نمائندوں کے جمع کرائے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دی ہے۔

پیر کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری میں سال 2019 کے دوران اراکین کے ٹیکس تفصیلات درج ہیں۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس تحریک انصاف کے رکن نجیب ہارون نے 14 کروڑ 7 لاکھ 49 ہزار 768 روپے ٹیکس دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار اور  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پانچ لاکھ 35 ہزار روپے کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔ 

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پانچ لاکھ 55 ہزار 794 روپے ٹیکس دیا، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ایک لاکھ 49 ہزار 141 روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار روپے ٹیکس ادا کر کے ایوان بالا میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن بنے۔

چیئرمین سینیٹ 13 لاکھ 99 ہزار 327 روپے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے 40 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے دو ہزار روپے جبکہ پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے 71 لاکھ 4 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے