برفباری میں پھسلن کے باعث ایمبولینس کو حادثہ، چار ہلاک
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع دیربالا میں برفباری کے دوران ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق شرینگل گرڑی کے مقام پر ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
حادثے میں دو خواتین اور دو بچے ہلاک ہوئے جن میں سے تین لاشیں مل گئیں جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔
ایمبولینس پشاور سے پاتراک جا رہی تھی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان میں گزشتہ تین دن سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سوات پولیس کے جوان شدید برفباری کے دوران امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے۔
ضلع سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ، کالام، گبین جبہ، میاندم و دیگر علاقوں میں ہونے والی برف باری کے بعد سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
گلیات، مری اور ناران میں بھی شدید برفباری کے بعد کئی مقدمات پر سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔
Array