اہم خبریں عالمی خبریں

ملزمہ کو معاف کرنے کی اپیل، انڈین شاعر جاوید اختر پر تنقید

جنوری 6, 2022 < 1 min

ملزمہ کو معاف کرنے کی اپیل، انڈین شاعر جاوید اختر پر تنقید

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر پر انڈین سوشل میڈیا صارفین ان کے اس بیان کی وجہ سے تنقید کر رہے ہیں جس میں انہوں نے مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کی ایپلیکیشن بنانے کے الزام میں گرفتار ایک 18 سالہ ملزمہ کو معاف کر دینے کی اپیل کی ہے۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں جاوید اختر نے لکھا تھا کہ ’اگر بلی بائی (ایپلیکیشن) حقیقتاً ایک اٹھارہ سالہ لڑکی نے بنائی ہے جو اپنے دونوں والدین کو کرونا وائرس اور کینسر کے ہاتھوں کھوچکی ہے تو میرا خیال ہے کہ خواتین کو اس سے بڑوں کی طرح ملنا چاہیے اور سمجھانا چاہیے کہ جو اس نے کیا وہ غلط کیا۔‘
’اسے ہمدردی دکھائیں اور معاف کر دیں۔‘


صبا نامی صارف جن کی تصویر اس ایپ پر اپلوڈ کی گئی تھی لکھتی ہیں کہ ’انہوں نے میری  تصویر استعمال کی جس میں میرے ساتھ میری چھوٹی بیٹی بھی تھی۔ انہوں نے ایک بچی کی تصویر اس ایپ پر ڈالنے سے پہلے نہیں سوچا۔‘

صبا کے مطابق وہ ایسے گھٹیا لوگوں کے لیے کبھی ہمدردی نہیں رکھ سکتیں،

انہوں نے کہا کہ معاف کردوں؟ معذرت کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا۔‘

انڈیا میں حکام ’بلی بائی‘ ایپ بنانے اور اس پر جعلی نیلامی کے لیے مسلمان خواتین کی تصاویر اپلوڈ کرنے کے الزام میں اب تک تین افراد کو گرفتار کرچکے ہیں۔

اس ایپ پر 100 سے زائد نمایاں انڈین مسلمان خواتین جن میں صحافی، انسانی حقوق کے کارکنان، فلمی ستاروں اور آرٹسٹس کی تصاویر ایک ویب سائٹ پر موجود تھیں۔ یہ تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ویب سائٹ پر شائع کی گئی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے