اہم خبریں پاکستان

جنرل فیض کے تبادلے کے بعد وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا پہلا دورہ

جنوری 12, 2022 < 1 min

جنرل فیض کے تبادلے کے بعد وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا پہلا دورہ

Reading Time: < 1 minute

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے تبادلے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس سروسز (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا پہلا دورہ کیا ہے۔ 

بدھ کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم آفس اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو دورے کے موقع پر ایک جامع بریفنگ دی گئی جس کے بعد قومی سلامتی، علاقائی تبدیلیوں بالخصوص افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے ملکی سلامتی، استحکام اور خوش حالی میں آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا اور قومی مفادات کے لیے پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

حالیہ عرصے میں یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم کے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دورے کی ویڈیو یا تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے