اہم خبریں متفرق خبریں

منی بجٹ کا اطلاق، فون کالز اور انٹرنیٹ سروسز بھی مہنگی

جنوری 19, 2022 < 1 min

منی بجٹ کا اطلاق، فون کالز اور انٹرنیٹ سروسز بھی مہنگی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں ضمنی مالیاتی بل 2021 کے قانون بننے کے بعد اشیائے صرف پر ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے سے صارفین کو مہنگائی کی نئی لہر کا سامنا ہے۔ 

کھانے پینے اور طبی و زرعی آلات کے علاوہ موبائل فون، کالز اور انٹرنیٹ سروسز بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

موبائل فون صارفین سے اب 100 روپے کے بیلنس پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 

منی بجٹ سے قبل صارفین کو 100 روپے کے بیلنس پر 76 روپے 10 پیسہ کا بیلنس ملتا تھا۔

ضمنی بجٹ کے اطلاق کے بعد ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی جس کا مطلب یہ ہے کہ 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا۔ 

ٹیلی کام خدمات کے علاوہ ضمنی فنانس بل میں مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق صرف 30 سے 200 ڈالرز مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم 200 سے 350 ڈالرز کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے