لاہور میں دھماکے سے تین ہلاک: واقعہ دہشتگردی ہے، وزیراعلی
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں دھماکے سے تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے دھماکے کو دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیا ہے.
جمعرات کی دوپہر لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا .
لاہور پولیس کے ترجمان رانا عارف نے دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی جگہ پر ڈیڑھ فٹ گہراگڑھا پڑ گیا ہے۔‘
پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
ایک بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے کہا ہے کہ دھماکہ انہوں نے کرایا جس کا نشانہ حبیب بینک کے ملازمین تھے.
Array