اہم خبریں کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں انڈیا پاکستان اور آسٹریلیا نیوزی پھرمدمقابل

جنوری 21, 2022 < 1 min

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں انڈیا پاکستان اور آسٹریلیا نیوزی پھرمدمقابل

Reading Time: < 1 minute

کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈکپ کے رواں سال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کا شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جہاں ایک بار پھر پاکستان اورانڈیا کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں‌رکھا گیا ہے.

گزشتہ برس ان عالمی کرکٹ مقابلوں میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلا میچ کروڑوں شائقین نے دیکھا تھا.

پاکستان کا مقابلہ 23 اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف انڈیا سے ہوگا۔

ورلڈکپ کا آغاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جو آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک ساتھ مختلف شہروں کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈکپ میں کُل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 12 کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ چار ٹیمیں کوالیفائی راؤنڈ کے بعد ورلڈکپ کا حصہ بن سکیں گے۔
انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ ون جبکہ انڈیا، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش گروپ ٹو میں ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے