متفرق خبریں

ملائیشیا کے 96 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی صحت خراب، ہسپتال منتقل

جنوری 22, 2022 < 1 min

ملائیشیا کے 96 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی صحت خراب، ہسپتال منتقل

Reading Time: < 1 minute

ملائیشیا کے عمر رسیدہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ان کے ترجمان نے جاری کیے ایک بیان میں سابق وزیراعظم کی ہسپتال منتقلی کی اطلاع دی.

مہاتیر محمد کی عمر اس وقت 96 برس ہے اور وہ ڈیڑھ برس قبل وزارت عظمی سے الگ ہوئے.

ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مہاتیر محمد کو دل کے امراض کا علاج کرنے والے یونٹ میں داخل کرایا گیا ہے جو ملائیشیا کے قومی ادارہ صحت میں واقع ہے۔

ترجمان نے سابق وزیراعظم کو لاحق تکلیف یا ان کی صحت کے حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ مہاتیر محمد طویل عرصے تک ملائیشیا پر حکمرانی کرنے والے وزیراعظم رہے.

دو مختلف ادوار میں وہ 24 برس ملائیشیا کے چیف ایگزیکٹیو رہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے