سینیارٹی کا اصول نظر انداز، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک پہلی خاتون جج بن گئیں۔
پیر کو جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینیئر وکلا نے شرکت کی۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے تقریب کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کے سوال کے جواب میں بتایا کہ عائشہ ملک کو سپریم کورٹ لانے کے لیے صرف ان کے خاتون ہونے کو مدنظر رکھا گیا۔
خیال رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کو ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ لانے پر ملک بھر کے وکلا نے مخالفت کی تھی.
وکلا کا مؤقف تھا کہ جونیئر جج کو سپریم کورٹ لانا سینیارٹی کے اصول کے خلاف ہے.
Array