موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی قتل
Reading Time: < 1 minuteلاہور پریس کلب کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی کو قتل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صحافی حسنین شاہ اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شملہ پہاڑی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس سربراہ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے.
راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو صحافی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے.
Array