سٹیٹ بینک کے گورنر کی تنخواہ 25 لاکھ، مراعات زیادہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کی ماہانہ تنخواہ 25 لاکھ روپے ہے جس میں سالانہ 10فیصداضافہ ہوتا ہے جبکہ اُن کی مراعات غیر معمولی ہیں۔
سٹیٹ بینک کے گورنر کو فرنشڈ گھر، 1800 سی سی دو گاڑیاں ڈرائیور سمیت دی گئی ہیں جبکہ 600 لیٹر پیٹرول، بجلی، گیس، پانی اور جنریٹر کے اخراجات فراہم کیے جاتے ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک کے بچوں کی 75 فیصد سکول فیس حکومت کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔
سینیٹ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق رضا باقر پاکستان آنے سے قبل 18 برس عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منسلک رہے۔
Array