اہم خبریں پاکستان

بیٹا بے گناہ تھا، ہجوم کے خلاف انصاف مانگتی ماں

فروری 13, 2022

بیٹا بے گناہ تھا، ہجوم کے خلاف انصاف مانگتی ماں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں توہین مذہب کے الزام میں بے دردی سے قتل کیے گئے مشتاق کی عمر رسیدہ والدہ نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے.

ایک ویڈیو پیغام میں مقتول مشتاق کی ماں نے بتایا کہ اس کا بیٹا ذہنی طورپر تندرست نہ تھا اور ہر کوئی کہتا تھا کہ شادی کرا دو، ٹھیک ہو جائے گا.

مقتول کی ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ اب مشتاق کے تین بچوں کی والی وارث کون ہوگا؟


بزرگ خاتون نے بتایا کہ اس کا بیٹا بے گناہ تھا اور ہجوم کے خلاف وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ان کو انصاف دلائیں.

خیال رہے کہ گزشتہ رات متشدد ہجوم کے ہاتھوں توہین مذہب کے الزام میں مشتاق کےقتل کے بعد درجنوں افراد کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کا قتل برداشت نہیں کریں‌گے اور اس معاملے سے سختی سے نمٹا جائے گا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے