اہم خبریں عالمی خبریں

دہشت گردی کا الزام، لندن کی عدالت میں الطاف حسین بری

فروری 16, 2022

دہشت گردی کا الزام، لندن کی عدالت میں الطاف حسین بری

لندن کی ایک عدالت نے پاکستان کی قوم پرست سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو دہشت گردی پر اکسانے اور نفرت انگیز تقریر کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

جیوری نے فیصلہ کثرت رائے سے کیا۔

ایم کیو ایم کے بانی کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے کے دو الزامات کا سامنا تھا، دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی دو تقاریر سے متعلق تھے۔

استعاثہ کے مطابق الطاف حسین نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے پارٹی کارکنوں کو تین ٹیلی ویژن چینلز پر حملے اور رینجرز کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بولنے کے لیے اکسایا تھا۔

الطاف حسین کی تقریر کے بعد کارکنوں نے ایک ٹی وی چینل کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس نے الطاف حسین کے خلاف ٹیررازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی عدالت میں جیوری کے سامنے بیان دینے کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے، جج نے جیوری پر واضح کردیا تھا کہ بیان نہ دینے کے لیے پیش نہ ہونے کا مطلب جرم تسلیم کرنا نہیں، فیصلہ شہادتوں پر کیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے