اہم خبریں کھیل

بابر اعظم پر غصہ کیوں کیا؟ وسیم اکرم نے وضاحت کر دی

فروری 17, 2022 < 1 min

بابر اعظم پر غصہ کیوں کیا؟ وسیم اکرم نے وضاحت کر دی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ کے دوران کراچی کنگز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کے ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی جس کے بعد سابق فاسٹ بولر نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ بابر اعظم سے پوچھ رہے تھے کہ ٹیم کے بولر آخری اوورز میں یارکرز اور آف سٹمپ پر سلو گیندیں کیوں نہیں پھینک رہے۔


خیال رہے کہ وائرل ویڈیو میں وسیم اکرم کے چہرے پر غصے کے تاثرات نمایاں ہیں اور کیمرے نے انہیں کپتان بابر اعظم پر غصہ کرتے ہوئے دکھایا۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے حالیہ پی ایس ایل میں بدترین کارکردگی دکھائی ہے اور اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے