اہم خبریں پاکستان

عدم اعتماد کی تحریک کب لائی جائے؟ اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی قائم

فروری 23, 2022 < 1 min

عدم اعتماد کی تحریک کب لائی جائے؟ اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی قائم

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سیاسی اور قانونی حکمت عملی اور تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرے گی۔

بدھ کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ان غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات کو ہر قانونی فورم پر چیلنج کریں گے اور ان کا راستہ روکیں گے۔‘

’میڈیا ، سیاسی مخالفین اور سچائی و تنقید کا آئینی حق استعمال کرنے والے ہر فرد کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے گونگا، بہرہ اور اندھا بنانے کی سازش کی گئی ہے۔‘

اپوزیشن قائدین کے مطابق ’پیکا ترمیمی آرڈیننس پورے ملک پر آمریت نافذ کرنے کی کوشش ہے جو نہ صرف دستور میں دیے گئے بنیادی حقوق خاص طور پر اظہار رائے کی آزادی کے حق کے منافی ہے بلکہ ملکی و عالمی انسانی حقوق کے بنیادی تصور اور جمہوری معاشرے کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔‘

اس کے علاوہ یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور جے یوآئی ف کے رہنما مولانا اسعد الرحمان اور اکرم درانی بھی موجود تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے