روس کا یوکرین پر چاروں طرف سے حملہ، بمباری میں درجنوں ہلاک
Reading Time: < 1 minuteیوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی بمباری سے درجنوں شہری ہلاک ہو گئے ہیں.
یوکرینی علاقے اوڈیشا میں ایک ہی جگہ 18 افراد فضائی حملے کا نشانہ بنے ہیں.
جمعرات کی صبح یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا تھا کہ روس کی افواج نے اُُن کے ملک پر حملہ کر دیا ہے اور دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے صدر پوتن نے جمعرات کی صبح یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا ۔
انہوں نے مختصر ٹیلی وژن بیان میں کہا کہ ’میں نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘
صدر پوتن نے یوکرین کی فوج کو ہتھیار ڈالنے کے لیے بھی کہا ہے۔
Array