یوکرین کے امیر ترین پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت کی کہانی
یوکرین پر روس کے حملے نے ہر شہری کو متاثر کیا ہے اور ایسے میں وہاں دہائیوں سے کاروبار کرنے والے امیر ترین پاکستانی نژاد شہری محمد ظہور کی کہانی سامنے آئی ہے۔
محمد ظہور جن کا بچپن کراچی میں گزار اور وہ جوانی میں یوکرین منتقل ہوگئے اس وقت وہاں کے امیر ترین کاروباری افراد میں شمار ہوتے ہیں۔
محمد ظہور ریئل سٹیٹ کا بزنس کرتے ہیں، ان کے ہوٹل اور سینیما کے علاوہ لاجسٹکس کا 400 ملین ڈالر کا کاروبار بھی ہے۔
انہوں نے یوکرین کی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ سے شادی کی ہے۔
محمد ظہور نے وائس ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وہ روسی حملے سے ایک دن قبل لندن منتقل ہوئے تاکہ اپنی جڑواں بیٹیوں کو جنگ سے بچا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عام یوکرینی شہری روس کے خلاف کھڑا ہے اور یہ ویسا ہی جذبہ ہے جیسا پاکستانی سنہ 1965 کی جنگ میں انڈیا کے خلاف دکھا رہے تھے۔
محمد ظہور نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اور ساس نے یوکرین چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا اور اس وقت بھی وہیں موجود ہیں۔

