روسی جہازوں کے یورپی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد
Reading Time: < 1 minuteیورپی یونین کے 27 ملکوں نے روس کی تمام ایئر لائنز، روس میں رجسٹرڈ جہازوں اور وہاں سے اڑنے والے طیاروں کے اپنی فضائی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اس پابندی کا اطلاق کمرشل اور پرائیویٹ ہر قسم کے طیاروں پر ہوگا.
یونین نے یوکرین کے لیے کروڑوں یورو کی فوجی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔
ادھر انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے روسی ایئر لائنز ایروفلوٹ سے سپانسرشپ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین پر حملے کے بعد روس کو امریکہ اور یورپ کی جانب سے پہلے ہی معاشی و اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔
Array