اہم خبریں عالمی خبریں

’روس ہمارے خواب نہیں چھین سکتا‘، یوکرین میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ

فروری 28, 2022 < 1 min

’روس ہمارے خواب نہیں چھین سکتا‘، یوکرین میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ

Reading Time: < 1 minute

یوکرین پر روسی حملے میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز کو تباہ کردیا گیاہے۔

جہازیوکرین کے دارالحکومت کیئف کے نواح میں گوستومل کے ایئرپورٹ پر موجود تھا، جو دارالحکومت سے تقریباً 20 کلومیٹر پر واقع ہے.

یوکرین میں تباہ ہونے والے جہاز کا نام ’ماریہ‘ تھا جبکہ یوکرینی زبان میں اس کو ڈریم یا خواب کہتے ہیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے اتوار کو ٹویٹ میں لکھا ’ماریہ، اے این 225 دنیا کا سب سے بڑا جہاز تھا۔ روسی اس کو تباہ کر سکتے ہیں مگر ہمارے یورپ کی آزاد، مضبوط اور جمہوری ریاست بننے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتے، ہم غالب آئیں گے۔‘


دوسری جانب کئی ممالک میں اتوار کو روسی حملے کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن پیر کو اتحادیوں کو ٹیلی فون کال کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ’کال میں روس کے حملے کے بعد بننے والی ’صورت حال‘ اور ’تعاون و مشترکہ ردعمل‘ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے