پاکستانی عدالتیں انصاف نہیں کرتیں، مراد سعید لندن جا رہا ہے: عمران خان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دس، دس روپے کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ بجلی فی یونٹ پانچ روپے سستی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے بجٹ تک قیمت یہی نرخ برقرار رہیں گے.
انہوں نے کہا کہ پیکا قانون میں ترمیم معاشرے سے گند کی صفائی کا کام کرے گی کیونکہ سوشل میڈیا پر اسلامی معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
پیر کی شام قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملک کے تین بڑے اخباروں نے لکھا کہ کشمیر کے وزیراعظم کو جادو ٹونے کے ذریعے منتخب کیا گیا۔
‘پاکستان میں ایف آئی اے کے پاس 94 ہزار کیسز پڑے ہوئے ہیں صرف 38 کا فیصلہ ہوا ہے۔’
یہ قانون اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اچھی صحافت معاشرے کا ایک اثاثہ ہے۔
عام لوگوں کو تو چھوڑیں ملک کے وزیراعظم عمران خان کو بھی نہیں چھوڑا۔
ایک صحافی نے لکھا کہ وزیراعظم کی بیوی چھوڑ کر چلی گئی اور اب اس نے پھر کہا ہے کہ ان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صحافی کے خلاف عدالت میں کیس کیا ہوا ہے اور تین سال میں وزیراعظم کو انصاف نہیں ملا۔ ‘نواز شریف نے اس صحافی کو تین دن بند کر کے ڈنڈے مارے تھے۔’
وزیراعظم کے مطابق ایک خاتون نے ہمارے ایک وزیر کے خلاف لکھا جس نے لندن میں جا کر انصاف حاصل کیا۔ اب مراد سعید بھی لندن جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب شوکت خانم لندن میں جنگ گروپ کے خلاف کیس کرنے جا رہا ہے۔ آزادی صحافت کے نام بلیک میلنگ ہو رہی ہے اور گند اچھالا جا رہا ہے۔