وراٹ کوہلی اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے نامور بلے باز وراٹ کوہلی اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں تاہم وہ پہلی اننگز میں صرف 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
موہالی میں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے اور اس موقع پر انہیں ان کی کوچ کی جانب سے ایک خصوصی کیپ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’میں یہ کیپ راہل ڈراوڈ سے زیادہ بہتر آدمی سے موصول ہی نہیں کرسکتا تھا، میرے بچپن کے ہیرو۔ میرے پاس ابھی بھی وہ تصویر موجود ہے جو میں نے آپ کے ساتھ انڈر 15 کے دنوں میں بنوائی تھی۔‘
خصوصی کیپ موصول کرتے وقت وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔
یہ اعزازی کپیپ سابق انڈین کپتان کو دیتے وقت ٹیم کے کوچ راہل ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ ’مجھے پتہ ہے جب ایک بچے کی حیثیت سے آپ نے کرکٹ کھیلنا شروع کی ہوگی تو آپ انڈیا کے لیے ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتے ہوں گے۔‘