کسی خاتون کو افسر نہیں مانتے، نوجوانوں کا اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ
سید نعمان شاہ۔ صحافی
مانسہرہ میں خاتون اسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر غازی کوٹ کے قریب تین نوجوانوں نے حملہ کر کے اُن کے گارڈ کو زدوکوب کیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ماروی شیر ملک اور ان کے گنر زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کوکئی بار اورٹیک کیا اور ان کو ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر بنائیں۔
تینوں ملزمان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو گاڑی سے اتار کر مارنے کی کوشش بھی کی۔
موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر تھانہ سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مانسہرہ کے ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور ایک ریپیٹر گن بر آمد ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے ملزمان نے اے سی کی گاڑی کو سڑک کے وسط میں بلاک کیا۔
سجاد خان کے مطابق ملزمان نے اے سی سے بدتمیزی اور ان کے ڈرائیور کو اورٹیکنگ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان میں ایک برطانوی پلٹ نوجوان بھی شامل ہے۔

