پاکستان

عمران خان کا کمالیہ میں جلسے سے خطاب، کیا نئی بات کی؟

مارچ 26, 2022 2 min

عمران خان کا کمالیہ میں جلسے سے خطاب، کیا نئی بات کی؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے نام بگاڑے اور ان پر الزامات عائد کیے.

سنیچر کو پنجاب کے شہر کمالیہ میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں سب سے پہلے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس کی قیمت نیچے آگئی ہے ڈیزل، اس کا شکریہ لیکن سب سے زیادہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کا جوتے پالش کرنے والا ایکسپرٹ، جوتا دیکھ کر پالش کرتا ہے وہ ہے شہباز شریف۔‘

عمران خان نے مغرب کو دیکھنے کے حوالے سے اپنے پرانی تقاریر کو دہرایا.
’جو معاشرہ میں نے دیکھا ہے، اللہ کا حکم ہے کہ امر بالمعروف ہے، ان کا حکم قوم کو ہے حکومت کو نہیں، حکومت کو انہوں نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی قائم کرو، انصاف دو، فلاحی ریاست بناؤ، انسانیت کا نظام لے کر آؤ، جو کمزور طبقہ ہے اس کی مدد کرو۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف کا کیس لگا ہوا ہے اور فیصلہ آنے والا ہے، ابھی تک بچتا رہا ہے، کبھی کمر میں درد ہوتا ہے، کبھی وکیل نہیں آتا اور کبھی جج سے وقت لے لیتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کو پتہ ہے کہ اس کا وقت آنے والا ہے اور عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو شہباز شریف جیل جائے گا۔‘

اپوزیشن کے اتحاد پر وزیراعظم نے کہا کہ ’سب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ان کی کوشش ہے حکومت گرائیں، نیب کو ختم کریں اور کرپشن کیسز ختم ہوں۔‘

عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جب کیسز ختم ہوں گے تب وہ بھگوڑا لندن سے واپس آئے گا۔‘
’ وہ واپس آکر پہلاکام یہ کرے گا کہ پہلے الیکشن کمیشن تو پہلے کنٹرول میں ہے، اخباروں کے اندر پیسہ چلائے گا، لفافہ صحافت اس نے شروع کی تھی اور اس نے میڈیا پر پیسہ چلانا ہے۔‘

انہوں نے نواز شریف کے بارے میں کہا کہ ’یہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کرے گا۔ وہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے