سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہو ا؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میًں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر کل قومی اسمبلی کے ایوان میں رائے شماری ہو گی.
اس سے قبل جمعے کو ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم سیاسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں.
وزیراعظم نے آج جمعے کو کابینہ اور تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے آخری گیند تک لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی عدم اعتماد کے خلاف رولنگ کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج جمعے کو ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے.
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لینے کے لیے آج اجلاس کیا.
الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اور ڈیجیٹل مردم شماری جس کا فیصلہ ابھی تک نہ ہو سکا ہے کا انتظار کیے بغیر 2017کی مردم شماری اور آبادی کے اعدادوشمار کے مطابق فوری طور پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقہ جات کی حلقہ بندی (Delimitation) کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
کمیشن نے حکم دیا ہے کہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے ۔ مزید صوبائی حکومتوں کو تحریر کیا جائے کہ نقشہ جات ودیگر ڈیٹا فوری طور پر الیکشن کمیشن کو مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن اس کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائے۔