پاکستان

ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں، عمران خان کے بارے میں کیا کہا؟

اپریل 9, 2022 < 1 min

ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں، عمران خان کے بارے میں کیا کہا؟

Reading Time: < 1 minute

مصنفہ اور تجزیہ کار ریحام خان پاکستان کے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی اقتدار سے رخصتی کے مناظر دیکھنے کے لیے پہنچیں۔

سنیچر کو ریحام خان نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ ‘عمران خان نے کسی کی پروا نہیں کی، وہ خود غرض ہیں اور جنہوں نے عوام کا خیال نہیں کیا۔’
انہوں نے سوال کیا کہ ایسا شخص ووٹ مانگنے کے لیے عوام کا دروازہ کھکھٹانے کس منہ سے جائے گا۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ساتھ اور عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے، ڈالر 190 تک پہنچ گیا ہے۔

ان کے مطابق ‘پارلیمان میں ان کا لمبی تقاریر کرنے کا جو منصوبہ ہے اور اسمبلی کے سیشن کو مزید طول دینے کی جو سازش کر رہے ہیں وہ بھی یہ ضد ہے کہ ڈالر کو 200 روپے تک پہنچانا چاہ رہے ہیں۔’

ریحام خان نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو بات سمجھ نہ رہے ہیں باقی سب بات سمجھ گئے ہیں آئین کی بالادستی، قانون کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے اور کوئی بھی قانون سے اور آئین سے بالاتر نہیں ہے خواہ وہ لاڈلا ہی کیوں نہ ہو۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے