پولیس وین پر راکٹ سے حملہ، پانچ اہلکار ہلاک
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین کو راکٹ سے نشانہ بنایا ہے جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پیر کی رات پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں موبائل وین راکٹ لانچر سے فائر کیے مارٹر سے تباہ ہو گئی۔
حملے میں تین اہلکار موقع پر مارے گئے جبکہ 3 زخمی میں سے دو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان کی پولیس وین کو چوک یادگار کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی گشت پر تھے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے راکٹ کے ذریعے دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جس میں ڈی ایس پی فضل سبحان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

