شہباز گل نے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کو پاکستان سے نہ نکالا جائے.
منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ مردہ باد کا نعرہ ہر صورت میں لگانا ضروری نہیں.
شہباز گل نے اپنی سابقہ حکومت کے کسی بھی عمل پر شرمندگی ظاہر کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کا نام بیرون ملک جانے سے روکنے والی فہرست میں آدھی رات کو شامل کیا.
خیال رہے کہ شہباز گل امریکی شہری اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر واپس اپنے ملک جانا چاہتے ہیں.
Array