پاکستان

فوج کا معاشرے اور افواج کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس

اپریل 12, 2022

فوج کا معاشرے اور افواج کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں فوج کو بدنام کرنے اور معاشرے اور فوج کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ مہم کا نوٹس لیا گیا ہے۔

منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی فارمیشن کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا.

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اپنی ذمہ داریوں کا ادراک رکھتی ہے اور ہر حال میں اندرونی و بیرونی خطرات سے ملک کو بچاتے ہوئے اس کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرتی رہے گی۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی 79 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق فورم نے کہا کہ پاکستان کی قومی سکیورٹی مقدس ہے۔ ’پاکستان آرمی ہمیشہ سے ریاستی ادروں کو حفاظت کے لیے ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔‘

فورم نے آرمی لیڈرشپ کے آئین اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھنے کے طے شدہ موقف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے خطرات کے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی تیاریوں اور فوری ردعمل کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قوم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوجی افسران اور جوانوں کو ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمومیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا کو پیشہ ورانہ امور کے علاوہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے