میریٹ ہوٹل میں سیاست دانوں پر آوازے کسنے والے کی پٹائی
اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں افطار کے موقع ایک شخص نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے نور عالم سے بدتمیزی کی اور آوازے کسنے پر مار کھائی ہے۔
وائرل ویڈیو میں سیاہ شلوار قمیض میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بدتمیزی کے مرتکب ہلکی سفید داڑھی والے شخص کو مُکا جڑ رہے ہیں جس کے بعد وہ زمین پر گر جاتا ہے۔
اس دوران ہوٹل کا عملہ اور موجود افراد بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں افطار کے موقع پر موجود خواتین کی پشتو میں گفتگو کی بھی سنائی دے رہی ہے جس میں وہ لڑائی ختم کرنے کا کہہ رہی ہیں۔
ویڈیو میں پیپلز پارٹی کی ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی بھی نظر آ رہے ہیں۔

