میریٹ میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر کی پٹائی، معاملہ کیسے شروع ہوا؟
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں نور عالم خان کو گالی دینے کے بعد بزرگ شہری کی پٹائی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر سمجھانے پر باز نہیں آئے تھے۔
فیصل کریم کے مطابق وہ ندیم افضل چن, مصطفی نواز کھوکھر, شیخ وقاص اور نور عالم خان کے ساتھ نجی ہوٹل میں افطاری کر رہے تھے جبکہ ڈاکٹر آفریدی نامی شہری نے گالیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کے نور عالم خان کو گالیاں دینے پر افطاری کے بعد پی ٹی آئی ورکر کو سمجھایا مگر اس ڈاکٹر نے دوبارہ گالیاں دیں اور حملہ آور ہوئے۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی نے بتایا کہ اپنا دفاع کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کی درگت بنائی کیونکہ لاتون کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری ماں بہن کو گالی اور ہم پر حملہ کیا گیا تو ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آگر آئندہ ایسا کیا گیا تو بھرجواب دیا جائے گا۔

