شہزاد اکبر اور شہباز گل پر ناجائز دولت بنانے کا الزام ہے: ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام بیرون ملک سفر سے روکنے کی سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد سے ایف آئی اے اسلام آباد کو درخواست موصول ہوئی تھی ان کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالیں جائیں، 409/402/109 PPC, ناجائز ذرائع سے دولت کمانے و کرپشن کے دیگر الزامات ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو کچھ ہوتا رہا ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب درست نہیں۔
شھزاد اکبر نے کہا کہ اگر یہ چاہتے ہیں تو ہم خود اڈیالہ جیل چلے جاتے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا آپ جانا چاہتے ہیں؟
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے ہتھکنڈے بہت پرانے ہیں، وفاقی حکومت یہ واضح کرے گی کہ یہ سب کوئی انتقامی کارروائی نہیں، عدالت بہت پہلے سے کہتی رہی ہے کہ ایف آئی اے عوام کی خدمت کرے گی نہ کہ اس کا ناجائز استعمال کیا جائے گا، وزارت داخلہ اگلی تاریخ پر رپورٹ پیش کرے۔

