پاکستان

پنجاب میں وزیر اعلی کا انتخاب 16 اپریل کو ہو گا: لاہور ہائیکورٹ

اپریل 13, 2022

پنجاب میں وزیر اعلی کا انتخاب 16 اپریل کو ہو گا: لاہور ہائیکورٹ

حمزہ شہباز کی جلد الیکشن کروانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلی کا انتخاب 16 اپریل کو ہی ہو گا۔

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلے میں کہا کہ ڈپٹی سپیکر وزیر اعلی کا انتخاب کروائیں گے۔

حمزہ شہباز نے پنجاب میں وزیراعلٰی کا انتخاب جلد کروانے کی درخواست کی تھی جبکہ پرویز الہی کے وکیل نے 16 اپریل کو سپیکر کے فیصلے کے مطابق کرانے کا مؤقف اپنایا تھا.

ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات بحال کر تے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن دوست محمد مزاری ہی کروائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے