فیکٹری میں سیاسی بحث، مزدور نے ساتھی کو قتل کر دیا
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی ایک فیکٹری میں سیاسی بحث کے دوران مذاق کرنے پر ایک مزدور نے ساتھی کو قتل کر دیا۔
پولیس سٹیشن حطار کے مطابق قتل کا واقعہ حطار انڈسٹریل ایریا کی وولٹا بیٹریاں بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا۔
مقتول محمد اقبال ٹیکسلا کا رہائشی تھا جس کی عمر 40 برس تھی۔
ساتھی مزدوروں کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ملزم محمد عتیق نے بحث کے اچانک لکڑی کا ایک پھٹہ محمد اقبال کو دے مارا جو سر پر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
فیکٹری کی ایمبولینس میں زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ملزم محمد اقبال کی عمر 45 برس ہے اور وہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے تعلق رکھتا ہے۔
پولیس کے مطابق وجہ عناد تو تکرار ہے اور کوئی سیاسی بحث نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر میں بھی لڑائی کی وجہ تو تکرار درج کی گئی ہے تاہم ملزم نے فیکٹری میں موجود افراد کے سامنے اپنے لیڈر کے خلاف بات نہ سننے کا اعلان کیا تھا۔