متفرق خبریں

بالی وڈ کی مشہور جوڑی کی شادی، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی تصاویر

اپریل 14, 2022 < 1 min

بالی وڈ کی مشہور جوڑی کی شادی، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی تصاویر

Reading Time: < 1 minute

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جمعرات کو انڈیا کے شہر ممبئی میں شادی کی تقریب کے بعد عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم اپنے خاندانوں اور دوستوں کی موجودگی میں اپنے گھر کی اسی بالکونی میں جہاں ہم نے اپنے رشتے کے پانچ سال گزارے، وہاں شادی کرچکے ہیں۔‘

عالیہ نے لکھا کہ وہ اپنے رشتے کو مزید یادگار بنانے چاہتے ہیں اور ایسے لمحات ساتھ گزارنا چاہتے ہیں جو محبت، قہقہوں اور پیار بھری نوک جھونک سے بھرپور ہوں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری ایک مشترکہ بیان میں عالیہ بھٹ کا کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی کے اس یادگار وقت میں آپ سب کی محبت کے شکرگزار ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے