وزیراعلی پنجاب کا الیکشن، حمزہ شہباز جیت پائیں گے؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبہ پنجاب میں وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلٰی کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلٰی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
پریذائیڈنگ افسر کے فرائض ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری انجام دیں گے۔ دونوں امیدوار اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے پاس سادہ اکثریت موجود ہے۔
حمزہ شہباز اور ن لیگ کے رہنماؤں کا دعوی ہے کہ ان کے پاس 200 ارکان موجود ہیں.
پنجاب اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد 371 ہے جبکہ سادہ اکثریت کے لیے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے.
ن لیگ کے دو ارکان فوج کے میجر پر تشدد کے کیس میں زیرحراست ہیں.
Array